ابنا: بحرين ميں رات کو سڑکيں اور چوراہے، اس ملک کے نہتے عوام کے خلاف ميدان جنگ ميں تبديل ہو جاتے ہيں-
آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکار جنگي گوليوں سے لے کر زہريلي گيس تک بحريني عوام کے خلاف استعمال کر رہے ہيں-
بچوں اور خواتين کو خوفزدہ کرنا، بحريني فوج کي تفريح ميں شامل ہے اور وہ گھروں پر حملے کرکے لوگوں کو زدوکوب کرتے ہيں- العالم کي رپورٹ کے مطابق آل خليفہ کي شاہي حکومت کي جانب سے عوام کي اتني شديد سرکوبي کے باوجود اس ملک کے عوام اپنے پرامن مظاہرے جاري رکھے ہوئے ہيں اور آل خليفہ حکومت کے خاتمے تک اپني جد و جہد جاري رکھنے پر زور دے رہے ہيں-
بدھ کے روز ہزاروں بحريني باشندوں نے ملک سے ايمرجنسي کے خاتمے کي پہلي سالگرہ کے موقع پر السار شہر ميں منعقد ہونے والے ايک پروگرام ميں شرکت کي-
اس پروگرام ميں بحرين کي الوفاق پارٹي کے سيکريٹري جنرل شيخ علي سلمان نے کہا کہ بحريني عوام اپنا احتجاج جاري رکھيں گے اور آل خليفہ حکومت کي جانب سے طاقت کے استعمال کا کوئي فائدہ نہيں ہوگا، چاہے وہ علاقے کي تمام افواج کو اپنے ساتھ ملالے- انہوں نے بحريني فوج کے کمانڈر کي دھمکيوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحرين کے عوام، آل خليفہ حکومت کے خلاف اپنے پرامن مظاہرے بدستور جاري رکھيں گے-.......
/169